
ایسا ہی ایک کارنامہ بھارت میں جاری کیرالہ کرکٹ لیگ میں دیکھنے میں آیا، جہاں نوجوان بلے باز سلمان نظار نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 11 چھکے اور ایک اوور میں 40 رنز بنا کر شائقین کو دنگ کر دیا۔
یہ میچ گرین فیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں کالی کٹ گلوبسٹرز اور اڈانی تریویندرم رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ کالی کٹ گلوبسٹرز کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز سلمان نظار نے آخری اوورز میں ایسی دھواں دار اننگ کھیلی کہ پورا اسٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا۔
میچ کے 19 ویں اوور میں سلمان نظار نے فاسٹ بولر باسل تھمپی کی گیندوں پر لگاتار 5 چھکے جڑ دیے، اوور کی آخری گیند پر ایک رن لے کر انہوں نے اسٹرائیک اپنے پاس رکھی تاکہ اگلے اوور میں حملہ جاری رکھ سکیں۔
One man. One over. Five rockets launched into orbit. 🚀
— Kerala Cricket League (@KCL_t20) August 30, 2025
Salman Nizar just turned the 19th into a massacre!#KCLSeason2 #KCL2025 pic.twitter.com/up2rGcTdqU
ڈرامائی موڑ تب آیا جب 20 واں اوور اسپنر ابھیجیت پراوین نے کرایا، سلمان نظار نے اس اوور کی ہر گیند کو باؤنڈری سے باہر بھیجتے ہوئے لگاتار 6 چھکے جڑ دیے۔ اوور میں ایک وائیڈ اور ایک نو بال بھی ہوئی، جس پر بیٹر نے مزید رنز سمیٹ کر مجموعی طور پر 40 رنز بنا ڈالے۔
سلمان نظار نے محض 26 گیندوں پر 86 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز تک پہنچا دیا۔ جواب میں اڈانی تریویندرم رائلز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں جدوجہد کرتی رہی مگر 19.3 اوورز میں 173 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، یوں کالی کٹ گلوبسٹرز نے یہ میچ 13 رنز سے جیت لیا۔
سلمان نظار کی اس دھواں دار اننگ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی،جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے،جس کے بعد بھارت بھر میں نوجوان بلے باز ٹرینڈ کرنے لگے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ آدمی کھیل نہیں رہا تھا، بلکہ میدان میں کھیلواڑ کر رہا تھا۔



