شاداب خان کو اللہ تعالیٰ نے رحمت سے نواز دیا
Shadab Khan daughter
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بیٹی کے والد بن گئے۔

سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر شاداب خان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد، ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔

قومی کھلاڑی نے اس موقع پر اپنی خوشی اور شکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اس نعمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی کہ وہ اس نئے سفر کے آغاز میں انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کرکٹ لیجنڈز کا بڑا فیصلہ

شاداب خان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مداحوں سمیت ساتھی کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات نے بھی شاداب خان اور ان کی اہلیہ کو بیٹی کی پیدائش پر نیک تمناؤں سے نوازا۔

خیال رہے کہ شاداب خان نے جنوری 2023 میں قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی شاداب خان اپنی فیملی لائف کو قدرے نجی رکھتے ہیں لیکن اب بیٹی کی خوشخبری نے مداحوں کو خوشی میں شریک کردیا ہے۔