انڈر18 ہاکی ٹورنامنٹ :پاکستان نے ملائیشیا کو ہر اکر فائنل میں جگہ پکی کر لی
Pakistan U 18 hockey Tournament
فائل فوٹو
کوالالمپور: (ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

سیمی فائنل میچ کا مقررہ وقت انتہائی دلچسپ رہا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ مقررہ وقت کے اختتام پر اسکور 3-3 سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔

پینالٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کے گول کیپر نے بھی انتہائی اہم موقع پر شاندار سیو کر کے ٹیم کو فتح دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:5 گیندوں پر 5 وکٹیں،ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ قائم

میچ کے بعد کوچ اور کھلاڑیوں نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہووئے کہا کہ ان کا اگلا ہدف ٹائٹل جیتنا ہے۔ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے دباؤ کے باوجود حوصلے سے کھیل پیش کیا اور جیت ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

پاکستان اب فائنل میں ٹائٹل کیلئے میدان میں اترے گا، جہاں شائقین کو ایک اور دلچسپ مقابلے کی امید ہے۔