
برطانوی نژاد پاکستانی ایتھلیٹ نے چیک ریپبلک کے شہر اُستی ناد لابم میں منعقدہ ورلڈ باکسنگ چیلنج کے تحت ہونے والے گرینڈ پری ٹورنامنٹ میں فلسطین کی نورا سلمان کو 57 کلوگرام کیٹیگری میں 0-5 کے واضح فرق سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
اس فتح کے بعد لورا کو کانسی کا تمغہ ملنا یقینی ہو گیا ہے، کیونکہ اولمپک طرز کی باکسنگ میں سیمی فائنل تک پہنچنے والے تمام باکسرز کو میڈل دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ 39 سالہ لورا اکرم نے 2023 میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ کیا، وہ پہلے ہی نیشنل چیمپئن رہ چکی ہیں اور انہوں نے بہت کم وقت میں پاکستانی باکسنگ کی نمایاں ترین شخصیات کی لسٹ میں اپنا نام شامل کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ لورا آج سیمی فائنل میں منگولیا کی میچدما اردنیدلائی کیخلاف مقابلہ کریں گی۔
ذہن نشین رہے کہ اس سال کا گرینڈ پری ٹورنامنٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے 100 سال مکمل ہو چکے ہیں، اوریہ مسلسل دوسرے سال سے ورلڈ باکسنگ چیلنج کا بھی حصہ ہے۔ اس ایونٹ میں 23 ممالک کے 184 باکسرز حصہ لے رہے ہیں، جو لورا کی کامیابی کو مزید قابلِ تحسین بناتا ہے
۔
گرینڈ پری کے بعد باکسنگ کی دنیا کا اگلا بڑا ایونٹ 30 جون سے قازقستان کے شہر آستانہ میں شروع ہونے والا ورلڈ