پی ایس ایل میچز کا شیڈول تبدیل
PSL 10 Schedule Change
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوران لاجسٹک مسائل کے باعث دو اہم میچز کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔

براڈکاسٹرز کی درخواست پر پی ایس ایل انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ دونوں میچز نئی تاریخوں پر منعقد کیے جائیں گے، تاکہ نشریاتی نظام کو بہتر طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان یکم مئی کو شیڈول کیا گیا میچ اب 6 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 10 مئی کو ہونے والا میچ اب 11 مئی کو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اور پی ایس ایل حکام نے براڈکاسٹرز کی درخواست پر غور کے بعد فیصلہ کیا کہ ناظرین کو بہتر کوریج فراہم کرنے اور تکنیکی مسائل سے بچنے کیلئے شیڈول میں رد و بدل ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹنگ ٹیم کو میچز کی لائیو کوریج اور سازوسامان کی منتقلی میں مسائل کا سامنا تھا، جس کے پیش نظر میچز کو ایک دن آگے بڑھایا گیا ہے تاکہ تمام انتظامات بخوبی مکمل کیے جا سکیں۔

پی ایس ایل ترجمان کے مطابق نیا شیڈول تمام ٹیموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور ٹکٹ ہولڈرز کیلئے سہولیات برقرار رہیں گی۔ کسی بھی قسم کی مزید تبدیلی کی صورت میں جلد اطلاع دی جائے گی۔