عاقب جاوید نے فہم اشرف کی ٹیم میں شمولیت پر خاموشی توڑ دی
پاکستان کرکٹ ٹیم ( پی سی بی) کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فہم اشرف کی ٹیم میں شمولیت پر خاموشی توڑ دی
پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ( پی سی بی) کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فہم اشرف کی ٹیم میں شمولیت پر خاموشی توڑ دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ( پی سی بی) کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو 300 سے زائد رنز بنانے چاہیے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ہر ٹیم آسانی سے 300 پلس رنز بنالیتی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ سہ ملکی سیریز، چیمپئینز ٹرافی کے لئے گئیر اپ ہونے کے لئے تیار ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان مہم جوئی کا آغاز کیویز کیخلاف میچ سے کرے گا، بہترین کمبی نیشن کے طور پر قومی ٹیم تشکیل دی ہے۔

فہم اشرف کی ٹیم میں شمولیت کے سوال پر عاقب جاوید نے جواب دیا کہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا ہے، ضرورت پڑنے پر فہیم اشرف کو باؤلنگ میں بھی موقع دیں گے، ضرورت پرفاسٹ باؤلر اور اسپئین آل راؤنڈر دستیاب ہوں، ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔