سونالی باندرے سے افیئر ؟شاہد آفریدی کا دلچسپ
Shahid Afridi broke his silence on the affair with Sonali Bandre
کراچی:(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی اداکارہ سونالی باندرے کے ساتھ افیئر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے ایک دلچسپ ردعمل دیاہے۔
 
 آرٹس کونسل کراچی میں جشنِ کراچی کے موقع پر ایک خصوصی نشست میں شاہد آفریدی نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی اور ماضی کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
 
نانا بننے کے حوالے سے شاہد آفریدی کا مزاحیہ تبصرہ:
 
نشست کے دوران نانا بننے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئے کہا، ’میں نے خود کو ابھی تک نانا تسلیم نہیں کیا ہے۔ جب تک میری پانچویں بیٹی کے بھی بچے نہیں ہو جاتے، اُس وقت تک میں خود کو نانا نہیں مانوں گا۔‘ ان کے اس مزاحیہ تبصرے پر حاضرین محفل نے بھرپور قہقہے لگائے۔
 
سونالی باندرے سے افیئر کے سوال پر ہنسی مذاق:
 
 
 
جب میزبان نے ان سے ماضی میں بھارتی اداکارہ سونالی باندرے کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کے بارے میں سوال کیا تو شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئے کہا، ’ابھی آپ مجھے نانا بنا رہے تھے اور اب آپ ایسی باتیں کروا رہے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سوال حذف کر دیا جائے کیونکہ ’اب ہم بڑے ہو چکے ہیں۔‘ ان کے اس جواب نے حاضرین کو دوبارہ قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔
 
شعیب اختر اور سونالی باندرے کی افواہیں بھی زیر بحث:
 
یاد رہے کہ ماضی میں نہ صرف شاہد آفریدی بلکہ شعیب اختر کے بارے میں بھی ایسی افواہیں زیر گردش رہی ہیں کہ ان کا بھارتی اداکارہ سونالی باندرے سے تعلق تھا۔ تاہم، دونوں کھلاڑیوں نے ان افواہوں کی ہمیشہ تردید کی ہے اور انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔
 
مداحوں کے لیے شاہد آفریدی کا مشورہ:
 
شاہد آفریدی نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ افواہوں پر دھیان دینے کے بجائے مثبت پہلوؤں پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی کو خوشگوار اور بہتر بنانے کے لیے ماضی کی باتوں کو نظر انداز کرنا ضروری ہے۔