واضح رہے کہ ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلوی اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیا،تاہم فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی نے 16 کے مجموعے پر میتھیو شارٹ کو پویلین کیطرف بھیج دیا اور 30 رنز پر جہانداد خان نے جیک فریسر کو بھی واپسی کی راہ دکھا دی۔
کیویز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش انگلس تھے جو 27 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند کا شکار ہوگئے۔
تین وکٹوں کا نقصان ہونے کے بعد مارکس اسٹوئنس اور ٹم ڈیوڈ نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا،اسٹوئنس نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ٹم ڈیوڈ 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی طرف سے سے اننگز کی شروعات صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کی،مگر صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ حسیب اللہ 24 رنز بنا کر لوٹے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ففٹی اسکور کرنے والے عثمان خان صرف 3 رنز اپنے نام کر سکے، جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 9 گیندوں پر صرف ایک سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔
سابق کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر پویلین آبیٹھے،جبکہ عرفان خان 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ عباس آفریدی بھی ایک رن بناکر پویلین کے راستے کے مسافر بن گئے۔
جبکہ ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے جہانداد خان 6 لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ تھما بیٹھے،انہوں نے 5 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صفیان مقیم تھے جو ایک رن بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں،جبکہ ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔
واضح رہے کہ رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کیخلاف دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز کے ساتھ شکست سے دوچار کیا تھا،جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز نے گرین شرٹس کو 13 رنز سے ہرایا تھا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میدان میں اترنے والے اپنے 11 پلئیرز کا باظابطہ طور پر پہلے ہی اعلان کر دیا تھا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللّٰہ، عثمان خان اور محمد عرفان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی آج کا میچ کھیلیں گے
دوسری جانب سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے،جس کی وجہ سے انہیں پاکستانی شائقین کی جانب سے مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔