محمد رضوان کا دورہ آسٹریلیا پر جانے سے قبل بڑا اعلان
Mohammad Rizwan
لاہور:(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان اور سینئر پلیئرز کا اچھا کمبی نیشن بنایا ہے،چیمپئن کپ سے کچھ پلیئر منتخب کیے ہیں،فخر زمان اور امام اچھے پلیئر رہے ہیں ان کی کمی محسوس ہو گی،فخر زمان وائٹ بال کرکٹ کا متاثر کن کھلاڑی ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ عاقب جاوید کے فیصلے ٹیم کے حق میں دیے گئے ہیں،دو تین سال سے اس پر بات چیت ہو رہی تھی کہ پچز ایسی بنائیں،آسٹریلیا میں مشکل صورتحال ہوتی ہیں اور ٹیم بنانے میں بھی کافی مشاورت کی ہے ۔

وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے،جو بھی کوچ ہو اس کے ساتھ  کام کرنا ہمارا کام ہے، ہم اپنی رائے بورڈ کو دے سکتے ہیں،اگر ہم سے پوچھا گیا تو بتائیں گے کہ کوچ کس کو ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے کپتان بننے سے کوئی ایک دم تبدیلی نہیں آجائے گی،پہلے بھی چیزیں درست ہو رہی تھیں،ایسا نہیں ہو گا کہ میں ہر چیزکوہی تبدیل کر دو ں گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹی ٹوینٹی اوپننگ کا فیصلہ کریں گے،ابھی کھلاڑیوں کو دیکھ رہے ہیں تاکہ چیمپئن ٹرافی کیلئے بہترین ٹیم بنائی جا سکے۔

محمد رضوان ے کہا کہ کپتان بننا میرے لیئے بہت اعزاز کی بات ہے،آج تک میں نے کبھی کپتانی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی ایسی خواہش کا اظہار کیا ہے،تمام کھلاڑی ہی اس ٹیم کیلئے کپتان ہیں،مَیں چاہتاہوں کہ جب جاؤں تو ٹیم میں کئی کپتان تیار ہو چکے ہوں۔

قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان کا مزید کہناتھا کہ قوم انڈیا کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے،جب ہم بھارت گئے تو ہمیں بہت عزت ملی،اگر بھارت آئے گی تو ہم بھی ان کا ویلکم کریں گے اور عزت دیں گے۔