اے سی سی ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کاعمان کو 186 رنز کا ہدف
Emerging Teams T20 (ACC) Asia Cup, Pakistan Shaheens gave hosts Oman a target of 186 runs to win
عمان: (ویب ڈیسک) ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 (اے سی سی) ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے میزبان عمان کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کیلئے قاسم اکرم 48 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ روحیل نذیر نے 41 اور عرفات منہاس نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان شاہینز ک جانب سے عمیر یوسف 25 اور عبدالصمد 20 رنز بناسکے۔ عمان کی جانب سے مظاہر رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔