ثانیہ مرزا اور بیٹے اذہان کی نئی تصاویر وائرل
Image
دبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف سابقہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان مرزا کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر انداز ہ لگایا جاسکتا ہے کہ سابق ٹینس سٹار اپنے بیٹے کو بھرپور وقت دے رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ساتھ ساتھ چند اور تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی دوست کے ’بے بی شاور‘ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے کی تصویروں کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ کچھ مداح سابق ٹینس سٹار کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاب کرلیں۔