Suno News
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: کن ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا ؟
Image
دبئی :(ویب ڈیسک )آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان ، آئرلینڈ اور امریکا سمیت 12 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی 20 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 4 گروپس میں 5 ٹیموں کو تقسیم کیا جائے گا جبکہ بھارت اور سری لنکا ورلڈ کپ کی میزبانی کی وجہ سے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ باقی 7 ٹیمیں وہ ہیں جو سپر 8 کھیلیں گی۔

 
ان ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
 
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان بھی براہ راست ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
 
ورلڈ کپ کے لیے دیگر 8 ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی جس کے بعد ٹیموں کی تعداد 20 ہوجائے گی۔
 
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ 19 جون کو جنوبی افریقا اور امریکا کے درمیان بربودا میں کھیلا جائے گا جبکہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں سینٹ لوشیا میں مدمقابل آئیں گی۔
 
بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ کھیلیں گی جبکہ آسٹریلیا اپنا پہلا سپر 8 مرحلے کا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔