محمد یاسر نے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ایتھلیٹ محمد یاسر نے دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
 
 پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، محمد یاسر نے 78.10 میٹر تھرو پھینک کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
 
چیمپئن شپ میں سری لنکا کے ایتھلیٹ نے 85.45 میٹر تھرو پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ جاپان نے 77.25 میٹر تھرو پھینک کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ سری لنکا 77.57 میٹر تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
 
دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ کے مقابلے کوریا میں منعقد ہوئے تھے، جن میں مختلف ایشیائی ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ محمد یاسر کے کوچ سید فیاض حسین بخاری نے ان کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔
 
محمد یاسر اور ان کے کوچ سید فیاض حسین بخاری 18 جون کو وطن واپس پہنچیں گے۔ چیمپئن شپ میں محمد یاسر کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کا نام روشن کیا اور ملک کے لیے فخر کا باعث بنے۔