لاہور: کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس میں آگ لگ گئی

میٹرو بس
آگ لگنے کے فوراً بعد بس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 5 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے فوراً بعد بس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسیوں پر بار کوڈ لگانے کا فیصلہ

میٹرو بس انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے بس کو سروس سے ہٹا کر آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔