عمران خان پر جیل میں تشدد، سلمان اکرم راجہ کا بڑا دعویٰ
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں قید ایک ہزار دن ہو چکے ہیں، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو جھوٹے مقدمات میں پھسنایا گیا ہے، توشہ خانہ سمیت تمام مقدمات جعلی ہیں، یہ مقدمات سرکاری گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر بنائے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئین ہر قیدی کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے لیکن بانی سے ملاقاتوں اور وکالت ناموں پر دستخط کرانے پر پابندی عائد ہے، جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اس کے باوجود بہنوں کو بھی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملتی، ملاقاتوں سے متعلق عدالتی احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، آج تمام عدالتی دروازے بند دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی ہڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حافظ عدنان انتقال کر گئے
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، ماضی میں ایک سیاسی قیدی کو جیل میں تمام سہولتیں میسر تھیں، ہم نے تمام قانونی راستے آزما لیے ہیں، اب ہم اپنا مقدمہ پاکستانی عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں، انگریز دور میں بھی قیدیوں پر اتنی پابندیاں نہیں تھیں جتنی آج کے دور میں ہیں۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ معیشت کا برا حال ہے، خیبرپختون خوا خون میں لپ پت ہے، ہر صوبہ تباہ کر دیا گیا ہے، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، سڑکوں پر آنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔