صدر نے فوجی افسران وجوانوں کو عسکری اعزازات عطا کرنیکی منظوری دیدی
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے، 11 ستارۂ بسالت، 475 تمغۂ بسالت اور 130 امتیازی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

378 چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن کارڈز بھی عطا کیے جائیں گے،23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 100 ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 136 تمغۂ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

ستارۂ بسالت حاصل کرنے والوں میں میجر کامل حسین، میجر سبطین حیدر (شہید) اور میجر حمزہ اسرار (شہید) شامل ہیں، میجر عدنان اسلم (شہید)، کیپٹن حسنین اختر (شہید) اور حوالدار علی بلاول (شہید) بھی فہرست میں شامل ہیں۔

نائیک بخت زمین (شہید)، سپاہی رحمان زادین (شہید) اور سپاہی ثقلین حکم داد (شہید) کو بھی اعزاز دیا گیا ہے، ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد اور ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک کو بھی ستارۂ بسالت سے نوازا گیا ہے۔ 

سحر و افطار اوقات 25 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں