ملک بھر میں شدید طوفانی موسم کا الرٹ جاری
Pakistan weather alert
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 24 سے 30 مارچ تک شدید موسمی صورتحال کی پیشگوئی کرتے ہوئے بارشوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی موسم کا الرٹ جاری کر دیا۔

حکام کے مطابق بعض علاقوں میں ژالہ باری اور اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 مارچ کی شام بلوچستان میں داخل ہوگا، جو 27 مارچ کے بعد مزید شدت اختیار کرے گا اور 31 مارچ تک مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ بلوچستان کے علاقوں گوادر، تربت، پنجگور، کوئٹہ اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں چترال، سوات، دیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسی طرح پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے علاقوں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں 25، 26، 28 اور 29 مارچ کو بارش متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کل سے 30 مارچ کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں 25 سے 28 مارچ کے دوران جبکہ خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں 28 سے 30 مارچ کے دوران اچانک سیلاب آ سکتا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

حکام نے کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کیلئے پیشگی اقدامات کرنے، شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سحر و افطار اوقات 24 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں