باجوڑ: افغان فورسز کا پاکستان کی سول آبادی پر حملہ، 4 افراد شہید
باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے پاک افغان سرحدی علاقے لیٹی (تاری پشہ) میں افغان فورسز کے پاکستان کی سول آبادی پر مارٹر حملہ کے نتیجے میں چار افراد شہید ہو گئے۔
فائل فوٹو
باجوڑ: (سنو نیوز) باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے پاک افغان سرحدی علاقے لیٹی (تاری پشہ) میں افغان فورسز کے پاکستان کی سول آبادی پر مارٹر حملہ کے نتیجے میں چار افراد شہید ہو گئے۔

‏مقامی ذرائع کے مطابق گولہ باری سرحد پار سے کی گئی جس کے باعث گولہ ایک رہائشی مکان پر آ کر گرا، ‏واقعے کے نتیجے میں گھر میں موجود چار افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے، چاروں مقتولین آپس میں بھائی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان نے پاکستان کی سول آبادی پر حملے شروع کر دیے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے فائر کئے گئے مارٹر گولے باجوڑ کے سرحدی علاقے سالار زئی اور گرد و نواح میں گرے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا افغان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری

ذرائع نے بتایا کہ سالارزئی کے علاقے لیٹی میں افغان فورسز کا مارٹر گولہ شہری آبادی میں گرنے سے چار افراد شہید جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا، زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے حملے کے خلاف باجوڑ کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ 

ضرور پڑھیں