ذرائع کےمطابق کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسلام آباد ائیرپورٹ کو پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ، تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث کچھ دیر کے لیے فلائٹ آپریشن متاثر رہا، عارضی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کے باعث چند پروازوں کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق تمام پروازیں اب معمول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، صورتحال اب مکمل طور پر نارمل ہے۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن میں تعطل عارضی نوعیت کا تھا، مسافروں کو پروازوں کی تازہ معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے، مسافر کسی بھی رہنمائی کے لیے ایئرلائن ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کر یں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اب فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔