عینک کیساتھ عمران خان کی آنکھ 70 فیصد درست ہے: اعظم نذیر
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے تقریب سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
February, 16 2026
(سنو نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت بارے میں اہم انکشاف کر دیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے اپوزیشن رہنماؤں اور عمران خان کے معالجین کو تفصیلی بریفنگ دی، عمران خان کی دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 ہے، عینک کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ 70 فیصد درست ہے، 25/35 والی پریشانی والی کوئی بات نہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وکلا کے مسائل کا ادراک ہے، وکلا کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، انصاف کی فراہمی میں بار اوربینچ کا تعاون ناگزیر ہے، وزیراعظم کی قیادت میں مشکل فیصلوں کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت آئین وقانون کی پاسداری کرے، خیبرپختونخوا حکومت نے ماورائے آئین کوئی کام کیا تو ایکشن لیا جائے گا۔
ضرور پڑھیں
موبائل صارفین کیلئے ریلیف، ٹیکسوں میں کمی کی سفارش
June, 5 2026
پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسیوں پر بار کوڈ لگانے کا فیصلہ
June, 5 2026
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ایم فل گلوبل سٹڈیز پروگرام کیلئے ایچ ای سی کا این اوسی جاری
June, 5 2026
ایم جی کی مشہور گاڑی آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کرنے کا سنہری موقع
June, 4 2026