ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منسوخ
فائل فوٹو
January, 22 2026
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں خارج کر دیں۔
ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے دونوں ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی پر تشدد کیا اور انہیں دھمکیاں دیں۔ دونوں ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تاہم ان کے وکلا نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں، جنہیں عدالت نے مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو جیل میں کون سی کتابیں فراہم کی گئیں؟
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ مقدمے میں شواہد اور گواہان کی موجودگی کے پیش نظر ملزمان کو قانونی کارروائی سے استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے وکلاء کے مطابق اس اقدام کا مقصد قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا اور عدالتی عمل کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانا ہے۔