گوجرانوالہ میں میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ بچوں اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کی گئی تھی جس کا فیصلہ صوبہ بھر سے موصول ہونے والی رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور تمام سکول مقررہ تاریخ 19 جنوری کو باقاعدہ طور پر کھلیں گے۔
بچوں اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کی گئی تھی، جس کا فیصلہ صوبہ بھر سے موصول ہونے والی رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ تاہم واضح رہے کہ اب تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور تمام سکول مقررہ تاریخ 19 جنوری کو باقاعدہ طور پر کھلیں گے۔ pic.twitter.com/Jl3qIhIwaW
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) January 15, 2026
دوسری جانب شدید سرد موسم کے باعث طلبہ کیلئے ایک اور اہم ریلیف کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) کالجز نے یونیفارم کے حوالے سے نرمی کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ سردی سے بچاؤ کے لیے کسی بھی رنگ کے سویٹر، کوٹ، جیکٹس، ٹوپیاں اور موزے پہن سکتے ہیں اور اس ضمن میں یونیفارم کی پابندی عارضی طور پر نرم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سخت سردی کے باعث طلبہ کے لیے بڑی رعایت کا اعلان
جاری کردہ نوٹیفکیشن 28 فروری تک نافذ العمل رہے گا جس سے موسمِ سرما کی موجودہ سرد لہر کے دوران طلبہ کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔
والدین اور طلبہ کی جانب سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے جبکہ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ سخت موسمی حالات میں بچوں کی صحت کو ترجیح دینا ایک بروقت اور دانشمندانہ اقدام ہے۔