تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام کے باعث ایون سٹی، بی ایم سی، کوئٹہ ایونیو میں گیس معطل رہے گی، ریلوے ہاؤسنگ، فیصل ٹاؤن، فاطمہ جناح ہسپتال متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ہزارہ ٹاؤن، سلطان آباد، بروری روڈ میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نشپا بلاک سے بڑی مقدارمیں تیل و گیس کی دریافت ہوئی۔ دریافت اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے کی گئی، او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ براگزئی ایکس-1 (Brazgai X-1) کنویں سے یومیہ 2,280 بیرل خام تیل awr 5.6 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی کامیاب پیداوار حاصل ہوئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کنویں کی ڈرلنگ 5,170 میٹر گہرائی تک مکمل کی گئی۔ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے، جو توانائی کے ذخائر میں ایک اہم اضافہ ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ نشپا بلاک میں او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 65 فیصد حصہ دار ہے جبکہ پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد شراکت دار ہیں، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائرمیں مزید اضافہ ہوگا۔