8 فروری کو پہیہ جام، شٹرڈاؤن ہڑتال کیلئے تیاریاں جاری: اسد قیصر
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کی/ فائل فوٹو
December, 26 2025
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے پی ٹی آئی کی 8 فروری کو پہیہ جام، شٹرڈاؤن ہڑتال کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوعوام سے ووٹ چھینا گیا یہ سب سے بڑا چیلنج ہے، 1973 کے آئین کی اصل شکل میں بحالی اورعوام کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے محمود اچکزئی کو مذاکرات کا اختیار دے دیا
اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف 8 فروری کو یوم سیاہ منائے گی، تاجر برادری سے 8 فروری کو شٹر ڈاؤن کی اپیل کرینگے، دیکھتے ہیں اب حکومت مذاکرات میں کتنی سنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا مذاکرات کی کوئی ٹائم لائن نہیں ہے، یہ تاثرغلط ہے ہم بات نہیں کرنا چاہتے، ہم کوئی شرائط نہیں رکھ رہے صرف اپنا ایجنڈا پیش کیا ہے۔