وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام جاری کیا/ فائل فوٹو
پشاور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ذہنی مریض پاک فوج کیخلاف بیانیہ بنا رہا: ترجمان پاک فوج

سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔ ویڈیو پیغامات کے ذریعے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں، جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔