ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد اشریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے، ایک شخص کا بیانیہ نیشنل سیکیورٹی کے لیےخطرہ بن چکا ہے، ایک شخص سمجھتا ہے، میں نہیں تو کچھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت دفاع: چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عمومی طور پر اندرونی خطرات سے آگاہ کرنا ہے، اب سیاست ختم ہوچکی ہے، کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیئے، پاکستانی فوج کو کسی بھی طرح کی سیاست سے دور رکھیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے،جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، آپ کچھ لوگوں کو بیوقوف بناسکتے ہیں، سب کو نہیں۔
کس قانون کے تحت ایک سزا یافتہ پاکستانی فوج کے خلاف بیانیہ بنا رہا ہے، وہ کہتا ہے کہ فوج کی قیادت کو ٹارگٹ کرو، تم ہو کون ؟ تم کیوں ایسی باتیں کر رہے ہو ؟ یہ ذہنی بیماری کی علامتیں ہیں، یہ وہ شخص ہے جو شیخ مجیب الرحمان کے افکار سے متاثر ہے۔