ذرائع کے مطابق وہ اپنے بھائی صاحبزادہ حسن رضا کے ہمراہ پشاور سے فیصل آباد جارہے تھے کہ راستے میں پولیس نے ان کی گاڑی کو روک کر حامد رضا کو حراست میں لے لیا۔
قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں اپنے بھائی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اچانک گاڑی روکی اور صرف حامد رضا کو حراست میں لیا، جبکہ باقی افراد کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی کی رہائی کیلئے حکومتی شخصیات سے ملاقات کا فیصلہ
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے گرفتاری کی وجوہات ظاہر نہیں کیں، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں کسی مقدمے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے، پارٹی رہنماؤں نے گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ حامد رضا کو آج کسی بھی وقت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد میں پیش کیا جاسکتا ہے۔