9 مئی کیس: سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دیدی
9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی
9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دی/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی۔

جنید افضل ساہی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے، عدالت نے متعلقہ تھانے میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا۔ جنید افضل ساہی نے تھانہ سول لائن میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔ 9 مئی مقدمات میں جنید ساہی کو تین سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات کیلئے پارلیمانی پارٹی میں قرار داد جمع کرادی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبد اللطیف چترالی کی سزا کیخلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

عبداللطیف چترالی کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 9 مئی واقعات میں مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔