اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
عدالت کی جانب سے طلبی کے باوجود اسد قیصر ، عمر ایوب، شبلی فراز اور علی نواز اعوان عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات کیلئے پارلیمانی پارٹی میں قرار داد جمع کرادی
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور ملزمان کو 11 نومبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے، پی ٹی آئی رہنما متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو رہے تھے۔