موٹرسائیکل سواروں کے لیے نئے ٹریفک قوانین اور جرمانے کا اعلان
Punjab safe cities authority
فائل فوٹو
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے نئے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کی تفصیلی فہرست جاری کر دی ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی حکام کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کے لیے ضروری ہے کہ سامنے اور پیچھے کے اشارے فعال ہوں اور ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔ غیر معیاری یا خراب نمبر پلیٹوں پر سخت جرمانے ہوں گے اور نمبر پلیٹیں ہمیشہ سرکاری اکسائز کے ڈیزائن کے مطابق واضح طور پر نظر آنا ضروری ہیں۔

تیز رفتاری کی لینوں میں ڈرائیونگ، جعلی یا دھندلی نمبر پلیٹوں کا استعمال یا بغیر درست لائسنس یا CNIC کے ڈرائیونگ کرنے پر بھاری جرمانے یا قانونی کارروائی ہوگی۔

موٹرسائیکل سواروں کے لیے جرمانے کی تفصیل:

  • ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ: 1,500 روپے
  • غیر معیاری نمبر پلیٹ: 2,000 روپے
  • نمبر پلیٹ میں چھیڑ چھاڑ: 2,000 روپےاور  FIR
  • بغیر درست لائسنس یا CNIC کے ڈرائیونگ FIR:

یہ بھی پڑھیں: پنک اسکوٹی اسکیم جلد شروع کرنے کا اعلان

اس سلسلے میں کار مالکان کو بھی خبردار کیا گیا ہے, زیادہ رفتار، لاپروا ڈرائیونگ، غلط پارکنگ، غلط جانب سے داخل ہونا، گاڑیوں میں ٹنٹڈ شیشے یا غیر قانونی نمبر پلیٹ کے استعمال پر چالان اور قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

حکام نے کہا کہ ای-چالان سسٹم کا مقصد ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو فروغ دینا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرنا ہے تاکہ عوامی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام نے تمام موٹرسائیکل سواروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں تاکہ راولپنڈی میں ٹریفک کے نظم و ضبط کو فروغ دیا جا سکے۔