پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اپنے سابقہ فیصلے کو واپس لے لیا ہے جس کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے پاسنگ مارکس65 فیصد مقرر کیے گئے تھے۔ اب دوبارہ پرانا معیار بحال کر دیا گیا ہے، یعنی پاسنگ مارکس 50 فیصد ہوں گے جو اکیڈمک سیشن 52۔4202 پر لاگو ہوگا۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پاسنگ مارکس کو50 سے 65 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو نئی پالیسی پر فوری عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: غلط ٹریفک چالان گھر بیٹھے کیسے منسوخ کریں؟
اس کے علاوہ کونسل نے طلباء کی حاضری کی حد سے متعلق پچھلا فیصلہ بھی واپس لے لیا ہے۔ پہلے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس طلباء کے لیے85 فیصد حاضری لازمی قرار دی گئی تھی، تاہم اب یہ حد دوبارہ 75 فیصد کر دی گئی ہے جو پرانے ضوابط کے مطابق ہے۔
پی ایم ڈی سی نے تمام تسلیم شدہ میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپ ڈیٹ شدہ قواعد و ضوابط فوراً نافذ کریں اور ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔