غلط ٹریفک چالان گھر بیٹھے کیسے منسوخ کریں؟
فائل فوٹو
November, 4 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک نیا آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے شہری غلط ٹریفک چالان منسوخ کر سکتے ہیں۔
PSCA کے مطابق اگر کسی ڈرائیور کو ایک ہی خلاف ورزی پر ایک سے زائد چالان موصول ہوتے ہیں، یا پھر چالان غلطی یا سسٹم کی خرابی کی وجہ سے جاری ہوئے ہوں تو وہ اب اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر سے درخواست جمع کرا سکتا ہے۔
اس کے لیے شہریوں کو اب PSCA کے دفتر جانے یا قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں۔
غلط یا ڈپلیکیٹ چالان منسوخ کرنے کا طریقہ:
- PSCA ای-چالان پورٹل پر جائیں۔
- اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔
- پورٹل پرReview جائزہ کے آپشن کا انتخاب کریں۔
- مسئلے کی مختصر وضاحت دیں مثلاً مجھے ایک ہی تاریخ اور وقت کے لیے ایک ہی چالان دو بار موصول ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کیس: عدالت کا ریسٹورنٹس کے اوقات کار فوری بدلنے کا حکم
PSCA کا کہنا ہے کہ یہ عمل شہریوں کی شکایات کے حل کےعمل کو مزید مؤثر بنائے گا، دفاتر پر دباؤ کم کرے گا اورغلط یا دوہرے چالان کو بروقت ختم کرنے میں مدد دے گا۔
مزید رہنمائی کے لیے PSCA کی ایک موبائل ایپ PSCA Public Safety بھی دستیاب ہے جو اینڈرائیڈ اورiOS دونوں پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔ یہ ایپ ای-چالان کے جائزے اور انتظام کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔
ضرور پڑھیں