بابا گورونانک کا جنم دن: ننکانہ صاحب میں عام تعطیل
                        
                    
                                
                                    ضلعی حکومت نے بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر ننکانہ صاحب میں 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
                                    
                                    
                                          November, 4 2025
                                    
                                    
                                    ننکانہ صاحب: (ویب ڈیسک) ضلعی حکومت نے بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر ننکانہ صاحب میں 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
                                    
                                    
                                    ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ تعطیل کے باعث ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر، اسکولز اور کالجز بند رہیں گے تاکہ شہری اور عقیدت مند مذہبی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں میٹرک امتحانات کب ہوں گے؟ شیڈول جاری
بابا گورونانک کے یوم پیدائش کے موقع پر ننکانہ صاحب جو ان کی جائے پیدائش ہے کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے جبکہ ملک بھر اور بیرون ملک سے ہزاروں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے سکیورٹی، صفائی، رہائش اور ٹریفک کنٹرول کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ یہ دن رواداری، محبت اور بھائی چارے کے پیغام کے طور پر منایا جاتا ہے جو بابا گورونانک کی تعلیمات کی روح ہے۔
                    ضرور پڑھیں