
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف سہیل آفریدی صوبے میں حکومت چلائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کسانوں کو اربوں روپے سبسڈی دینے کا اعلان
ذرائع کے مطابق تاحال کسی وزیر کی خیبرپختونخوا کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز مسترد کر دی، ایڈوائدری کونسل مسترد کرنے کا مقصد سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ کو مکمل بااختیار بنانا ہے۔
عمران خان کا وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا گیا کہ صرف سہیل آفریدی صوبے میں حکومت چلائیں گے، خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو بھی تبدیل کئے جانے پرغور کیا جا رہا ہے، نیا آئی جی پولیس خیبرپختونخوا قبائلی اضلاع سے تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔