نادرا: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان
NADRA policy
فائیل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مرحوم شہریوں کا نائیکوپ (NICOP) منسوخ کروانے کا عمل اب مفت ہوگا۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ اموات کی بروقت اور درست رجسٹریشن کو فروغ دیا جا سکے۔

نادرا کے مطابق جب متعلقہ یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ موت رجسٹر کی جائے تو کسی بھی قریبی رشتہ دار جیسے والدین، بہن بھائی، شریکِ حیات یا اولاد کی جانب سے مرحوم کا نائیکوپ مفت منسوخ کروایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

یہ عمل پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے یا قریبی نادرا مرکز پر جا کر مکمل کیا جا سکتا ہے۔

نادرا نے مزید سہولت دیتے ہوئے یہ شرط بھی ختم کر دی ہے کہ مرحوم کا نائیکوپ کارڈ واپس جمع کرانا ضروری ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ یہ نئی پالیسی خاندانوں کے لیے دستاویزی عمل کو آسان بنانے اور قومی ریکارڈز کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے بنائی گئی ہے۔