پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
petroleum prices Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، قیمتیں بدستور 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہیں گی، تاہم عوام کو ڈیزل اور دیگر مصنوعات میں معمولی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اب یہ 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آ رہے ہیں، تاہم حکومتی پالیسی کے تحت قیمتوں کو عوام کی سکت کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل کی منظوری دے دی

دوسری جانب شہریوں نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر پیٹرول کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی جائے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے خوردونوش کے کرایوں پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔