سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
PTI Senate resignations
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سینیٹ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہو رہی، صرف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے 25 ارکان استعفیٰ دے چکے ہیں، جبکہ باقی ارکان سوموار تک اپنے استعفے جمع کرا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے آسان نہیں تھے، مگر پارٹی نے سیاسی دباؤ کے باوجود انہیں قبول کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین نے مزید کہا کہ وہ مذاکرات کے حامی ہیں مگر حکومت نے تمام دروازے بند کر رکھے ہیں، پارٹی کے 91 ارکان کی تعداد کو مختلف فیصلوں کے ذریعے 76 تک محدود کر دیا گیا ہے، جو کہ سیاسی انتقام کی عکاسی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نہ تو جلسے کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، اور نہ ہی ریلیاں نکالنے دی جا رہی ہیں، جو کہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت پر تشویش

دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اس فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ جماعت پارلیمانی سیاست کو ترک کرنے کی بجائے ایوانوں میں رہ کر حکومتی پالیسیوں کا مقابلہ کرے گی۔ تاہم موجودہ صورتحال میں مذاکرات کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ پارٹی اب بھی میدان اپنی موجودگی برقرار رکھنا چاہتی ہے تاکہ سیاسی اثرورسوخ قائم رہے۔