سیلاب سے تباہ ہونیوالے گھروں کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
 KPK government aid
فائیل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے مکمل تباہ شدہ ہونے والے مکانوں کے مالکان کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو مالی امداد دینے کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 20 لاکھ روپے کا معاوضہ دے رہی ہے، سیلاب سے زخمی افراد کا معاوضہ 5 لاکھ روپے ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو فراہم کیجانے والے راشن اور خوراک کوپن 15 ہزار روپے کے ہیں، سیلاب سے مکمل تباہ شدہ مکان کا معاوضہ 10 لاکھ روپے ہے جبکہ جُزوی طور پر تباہ شدہ مکان کا معاوضہ 5 لاکھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب کی سنگین صورتحال، لاہور کے متعدد علاقوں میں پانی داخل

مزمل اسلم نے کہا کہ سیلاب میں کیچڑ سے بھرے یا ڈوبے ہوئے مکان کا معاوضہ ایک لاکھ روپے ہے، اسی طرح سیلاب سے متاثرہ دکان مالکان کو معاوضہ 5 لاکھ روپے ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مویشیوں اور فصلوں کے نقصان کا معاوضہ بھی زیر غور ہے، خیبر پختونخوا حکومت یہ تمام نقصانات اپنے وسائل اور فنڈز سے برداشت کرے گی، پنجاب کے پاس زیادہ وسائل ہیں اُمید ہے کہ وہ متاثرین کو اس سے بہتر معاوضہ فراہم کرے گا۔