
یہ سہولت نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔
نادرا حکام کے مطابق اس فیچر کے استعمال کا طریقہ نہایت آسان ہے، شہری صرف چند کلکس کے ذریعے اپنی درخواست کی تازہ ترین معلومات حاصل کرسکیں گے۔
ترجمان نادرا نے کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ پر تقریباً تمام خدمات دستیاب ہیں، جس کی بدولت شہریوں کو بار بار نادرا دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ صرف پہلے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے شہری کو زندگی میں ایک بار نادرا دفتر جانا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ یہ سہولت نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی انتہائی مددگار ہے، چاہے ب فارم ہو، شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) یا کسی اور نوعیت کی دستاویز، اب تمام سہولیات ایک ہی موبائل ایپ کے ذریعے میسر ہیں۔
نادرا کی یہ نئی ڈیجیٹل پیش رفت شہریوں کیلئے وقت اور اخراجات کی بچت کا ذریعہ ثابت ہوگی،اور خدمات کو زیادہ شفاف و آسان بنائے گی۔