سینئر صحافی خالد جمیل اسلام آباد سے گرفتار
سینئر صحافی خالد جمیل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا
سینئر صحافی خالد جمیل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) نے اسلام آباد سے گرفتار کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینئر صحافی خالد جمیل کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے ابتدائی بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے حوالے سے مکمل معلومات اور پس منظر بہت جلد میڈیا کو فراہم کیا جائے گا، تاہم فوری طور پر اس اقدام کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ ذرائع کے مطابق خالد جمیل گزشتہ کئی برسوں سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے سابق صدر فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار

کئی صحافیوں اور میڈیا نمائندوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر خالد جمیل کے خلاف کوئی مقدمہ یا الزام ہے تو اسے شفاف طریقے سے عوام کے سامنے لایا جائے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیس سے متعلق تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی تاکہ کسی قسم کی افواہوں یا غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ تاہم جب تک کوئی باقاعدہ وضاحت یا شواہد سامنے نہیں آتے، اس گرفتاری نے کئی نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔