
ترجمان نادرا کے مطابق وراثتی جائیداد کہیں بھی ہو، درخواست اب ملک بھر میں متعلقہ نادرا مراکز پر جمع کرائی جا سکتی ہے، نادرا کے 186 جانشینی سہولت مرکز اب ہر صوبے کی درخواستیں وصول کریں گے۔
نادرا ترجمان نے بتایا کہ یہ مراکز اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں، قانونی ورثاء اپنی بائیومیٹرک تصدیق نادرا کے کسی بھی مرکز پر کرا سکتے ہیں، بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر پہلے سے موجود ہے ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سابقہ طریقہ کار کے تحت جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست اسی صوبے میں جمع ہوتی تھی جہاں جائیداد واقع ہو، نادرا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری
علاوہ ازیں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں نئی خصوصیات کا اضافہ کر دیا گیا۔
نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ نہ صرف شہریوں کا وقت بچاتی ہے بلکہ ان کو بہت سی معلومات اور سہولیات گھر بیٹھے فراہم کرتی ہے تاہم نادرا نے اس کا نیا ورژن لانچ کیا ہے جس میں مزید خصوصیات اور سہولیات کو شامل کیا گیا ہے۔
ان سہولیات میں آئی ڈی ٹریکنگ چیک کرنے ، درخواست شروع کرتے وقت چہرے کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق ، خاندان کے افراد کی تفصیل دیکھنے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ختم ،نادرا سنٹر میں اپائنٹمنٹ اور پہلے سے بہتر یوزر انٹرفیس اور موبائل ایپ کا استعمال اب زیادہ آسان استعمال شامل ہے۔