نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے
Nawaz Sharif cousin death
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی رشتہ دار (کزن) میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم شاہد شفیع نواز شریف کے سگے چچا زاد بھائی تھے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شاہد شفیع طویل عرصے سے علیل تھے،مگر آج روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ ان کے انتقال پر شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں گہرا رنج و غم پایا جاتا ہے۔

نواز شریف نے اپنے کزن کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں شاہد شفیع ایک نیک سیرت اور باوفا شخصیت تھے، جن کا خلا ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

شریف خاندان کی جانب سے مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تعزیتی پروگرام سے متعلق جلد اعلان متوقع ہے۔