چوہنگ زیادتی کیس، دو ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Chung rape case
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): چوہنگ زیادتی کیس میں امام مسجد کے کی بیوی سے زیادتی کرنے والے 4ملزمان میں سے 2پولیس مقابلے میں مارے گئےتاہم 2فرار ہوگئے ۔

پولیس بیان کے مطابق واقعہ کچھ روز پہلے پیش آیا جب چوہنگ میں مسجد کے ایک قاری صاحب کی بیوی کو  4ملزمان نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔ درندہ صفت انسانوں نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شوہر کے سامنے اسکی  بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کرنے کے بعد ملزمان  فرار ہو گئے تھے۔

سی سی ڈی نے واقعے کی سنگینی کے باعث فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ رات گئے پولیس نے ایک مرکزی ملزم اویس کو گرفتار کیا جس نے دورانِ تفتیش اپنے ساتھیوں کی بھی موجودگی کی نشاندہی کردی۔

پولیس نے نشتر کالونی کے علاقے بھیرہ گاؤں میں چھاپہ مارا تو ملزمان کے ساتھیوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ جوابی فائرنگ کے دوران اویس اور  1اور ملزم ارشاد گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ باقی    2اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی اب چند سیکنڈز میں گدھے کے گوشت کی شناخت کر سکتی ہے

دونوں ہلاک ملزمان جرائم پیشہ ور ریکارڈ یافتہ تھے اور ماضی میں بھی بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں پولیس کی نظر میں تھے۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں جبکہ دیگر دو کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔

واضح رہے کہ متاثرہ خاندان اب بھی شدید صدمے میں ہے اور انصاف کے منتظر ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد تمام ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔