
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک جدید ترین لیبارٹری قائم کی ہے جو چند سیکنڈز میں گوشت کی کوالٹی اور اصلیت کی جانچ کر سکتی ہے۔ یہ لیبارٹری سائنسی طریقوں سے کھانے کے نمونوں کا تجزیہ کرتی ہے تاکہ وہ محفوظ اور حلال معیار کے مطابق ہوں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی یہ سہولت دودھ، پانی، مصالحہ جات، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کرتی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ گوشت گدھے، بھینس یا گائے کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گدھوں کا گوشت برآمد: چینی کمپنیوں کی لائسنس کیلئے درخواست
واضح رہے کہ یہ لیب جدید ترین مشینری سے لیس ہے جن میں FTIR، HPLC، اور UHPLC سسٹمز شامل ہیں۔ یہ سسٹمزعالمی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ سہولت کھانے کے معیار کو بہتر بنانے،عوام کو مضر یا ناقص اشیاء سے محفوظ رکھنے اور بروقت شناخت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔