
تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو میونسپل کمیٹی کے دفتر میں بنائی گئی جہاں اہلکار نے ایک شہری سے نقشہ برانچ کی جانب سے سیل کی گئی دکان کو دوبارہ کھلوانے کے لیے بھاری رقم وصول کی۔ ویڈیو میں اہلکار کو واضح طور پر چار لاکھ روپے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل میونسپل کمیٹی نے شہر بھر میں متعدد دکانیں غیر قانونی تعمیرات یا نقشہ کی خلاف ورزی پر سیل کی تھیں۔ مذکورہ اہلکار نے شہری کو یقین دہانی کرائی کہ اس کا "پکا حل" نکال دیا جائے گا اور دکان کھول دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مزدوروں کی کم ازکم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
اہلکار کی گفتگو میں یہ بھی سنا جا سکتا ہے کہ سی او (چیف آفیسر) اب ہر کسی پر اعتبار نہیں کرتا اس لیے معاملات محتاط انداز میں کیے جا رہے ہیں۔
واقعہ سامنے آنے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور بلدیاتی اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا عندیہ دیا ہے.