تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیٹے وزٹ، اجازت اور دیگر شرائط پوری کر کے پاکستان آ سکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے میڈیا پر پڑھا ہے کہ خود والد نے انہیں منع کیا ہے، اگر وہ آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں، حکومت ان کیخلاف نہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے، لیکن اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 9 مئی یا 26 نومبر جیسے واقعات دہرانا چاہتی ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جمشید دستی نااہلی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 کا ضمنی الیکشن روک دیا
اس موقع پر خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی اب بین الاقوامی مذاق بن چکا ہے، اس کی سیاسی ساکھ مکمل طور پر تباہ ہو چکی، مودی عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے، لوگ اُس سے ہاتھ ملانے سے بھی کتراتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور فوج خود تسلیم کر چکے ہیں کہ جہاز گرائے گئے، اور اب مودی کو بھی حقیقت مان لینی چاہیے۔