
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کیس کی سماعت کی، جہاں جمشید دستی کی جانب سے ان کی نااہلی کو چیلنج کیا گیا۔
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ضمنی الیکشن کے شیڈول کو معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا اور الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
جمشید دستی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی نااہلی قانونی بنیادوں پر نہیں ہوئی، انہیں الیکشن لڑنے سے بلاوجہ روکا گیا۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اعجاز چوہدری سمیت 3 اراکین اسمبلی نااہل، نوٹیفکیشن جاری
ذہن نشین رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 175 میں جمشید دستی کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا، تاہم اب اس پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے بڑی قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔