حکومت ختم ہوگی تو(ن) لیگ میں واپس آ جاؤں گا: شاہد خاقان
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ان کے لیڈر ہیں جب موجودہ حکومت ختم ہوگی تو مسلم لیگ ن میں شامل ہو جاؤں گا
شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسرار احمد منے خان مرحوم کے صاحبزادے علی احمد منے خان کی دعوت ولیمہ میں گفتگو کی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ان کے لیڈر ہیں جب موجودہ حکومت ختم ہوگی تو مسلم لیگ ن میں شامل ہو جاؤں گا، مانگی حکومت میں شامل نہیں ہوسکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسرار احمد منے خان مرحوم کے صاحبزادے علی احمد منے خان کی دعوت ولیمہ میں گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، سابق سینیٹر فاروق احمد خان، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری افضل ساہی، سابق اراکین اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز حاجی اکرم انصاری، مہر حامد رشید، فقیرحسین ڈوگر، رانا علی عباس خان،کرنل (ر) چودھری غلام رسول ساہی، میاں طاہرجمیل،علی گوہر خان بلوچ،راناشعیب ادریس،میاں عرفان منان، راجہ دانیال، رانا احمد شہریار خاں اور دیگر بھی موجود تھے-

یہ بھی پڑھیں: احتجاج بارے حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو ہوگا: جنید اکبر

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک قابل اور باوقار سیاستدان ہیں ان کے ہردور میں ملک اور قوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔ وہ جمہوریت میں کسی کے خلاف سیاسی انتقام کے حق میں نہیں اگر کوئی سیاستدان کرپشن یادیگر غیر قانونی معاملات میں ملوث ہے تو اس کے خلاف عدالت کو کارروائی کرنی چا ہیے-

ان کا کہنا تھا کہ اسرار احمد منے خان مرحوم ان کے قریبی دوست اور میاں نواز شریف کے باوقار ساتھی تھے ان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت ان کے لئے باعث فخر ہے۔