لبنان پراسرائیلی حملہ:بچے سمیت 13 ہلاک، 50 سے زائد زخمی

October, 22 2024
بیروت:(ویب ڈیسک)لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنوبی بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 57 ہو گئی ہے۔ جن میں سے سات کی حالت تشویشناک ہے۔
ہسپتال کے ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملہ رفیق حریری یونیورسٹی اسپتال کی کار پارکنگ میں ہوا۔
یہ فضائی حملہ ان 13 افراد میں شامل تھا جو پیر کی شام جنوبی بیروت میں کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ حزب اللہ سے وابستہ اہداف پر حملہ کر رہی ہے۔
لبنان میں اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تل ابیب پہنچ چکے ہیں۔
یہ 7 اکتوبر 2023 ءکے بعد مشرق وسطیٰ کے ملک کا ان کا گیارہواں دورہ ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس دورے کے دوران بلنکن اسرائیل اور تنازع میں شامل تمام فریقوں سے جنگ بندی پر بات کر سکتے ہیں۔
ضرور پڑھیں

چائے پیش کرنے کے انداز پر سکول پرنسپل نے چپراسی کو جیون ساتھی چن لیا
August, 31 2025

اگر آپ کے پاس یہ پرانا پاکستانی نوٹ ہے تو آپ بھی کروڑ پتی بن سکتے ہیں
August, 29 2025

ایپل کمپنی کا آئی فون 17 کی لانچ کی تاریخ کا اعلان
August, 28 2025

پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں پر فلڈ ایمرجنسی نافذ
August, 28 2025