
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ایم ایل اے علی شان سونی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر برائے جیل خانہ جات سردار احمد صغیر بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس، تحریک انصاف پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی گتھم گتھا
سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سینیٹر سلیم ماڈوی والا، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور چودھری ریاض بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب، وزیر آئی ٹی آزاد کشمیر ضیاء قمر بھی شریک تھے۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کے لیے قائدِ عوام شہید بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں بے مثال ہیں، پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی۔